دہلی پولس کی کرائم برانچ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ساتھ وابستگی کے شبہ میں حراست میں لئے جانے کے بعد جن 10 نوجوانوں کو رہا کیا گیا ہے ان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
کرائم برانچ کےخصوصی پولس کمشنر اروند دیپ نے بتایا کہ دہلی میں دہشت گردانہ سرگرمیاں پھیلانے کے شبہ میں جن 10 نوجوانوں کو حراست میں
لیا گیا تھا ان میں سے چار کو ہفتہ کے روز اور چھ کو اتوار کے روز ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب رہا کیا جا چکا ہے لیکن وہ اب بھی مکمل طور پر شکوک و شبہات کے گھیرے سے باہر نہیں ہیں۔
ان لوگوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑے گی انہیں پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا اور انہیں تھانے میں حاضر ہونا پڑے گا۔